چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل سے محروم، موٹرسائیکلیں چوری 

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل سے محروم، ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیاتفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاؤن میں خواجہ شاہد کی سپیر پارٹس کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین ڈاکودکان میں داخل ہوتے ہی اسلحہ کے زور پر دکان کے سٹاف اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر تین لاکھ نقدی اور 9 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں دن دیہاڑے 4ڈاکو عثمان کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ اور نقدی 15ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عبدالرحیم کے گھر سے4 لاکھ30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ذیشان کے گھر سے 3لاکھ50 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، لیاقت آباد میں ڈاکووں نے مزمل کے گھر گھس کر 2لاکھ 70ہزار کی نقدی لوٹ لیے ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وقار کے گھر سے 1لاکھ45 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوئر مال میں ڈاکوؤں نے زاہد کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا  شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے عابد سے75ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.سول لائن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اشفاق سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وحید سے16ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ سرور روڈ اور نصیر آباد سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ، مزنگ اور جوہر ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -