فواد حسن فواد اور اہلحانہ کیخلاف ریفرنس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی

 فواد حسن فواد اور اہلحانہ کیخلاف ریفرنس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہلحانہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی گئی احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے دوران سماعت مقدمہ کا ٹرائل نہ شروع ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اڑھائی اڑھائی ماہ کی تاریخیں ہو رہی ہیں،آپ نے بریت کی درخواست دائر کی ہے آپ کو بحث کے لئے موقع دیئے ہیں،آج بحث مکمل کریں یا اپنی درخواست واپس لیں،اس درخواست کی وجہ سے کیس آگے نہیں بڑھ رہا،ایسے نہیں چلنے دے سکتے،یہاں پر ہر ریفرنس میں 36,36درخواستیں ہیں اور ریفرنس زمین کے نیچے دبے  ہوئے ہیں،سپیشل کورٹس کی حالت مجسٹریٹ کی عدالت سے بھی بری ہے،جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ ہم آئندہ سماعت پر بحث مکمل کر یں گے،جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ التوا کی درخواست دائر کریں عدالت اسے دیکھ لیتی ہے،جس کے بعد فاضل جج نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -