احد خان چیمہ کے کیس پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی 

احد خان چیمہ کے کیس پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے کیس پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی،احتساب عدالت نے نیب کو ملزمان کیخلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے رکھا  لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی اس کیس میں ضمانت منظور کررکھی ہے گزشتہ روزملزم احد خان چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹرکاموقف ہے کہ ملزمان نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں، ملزمان نے ایل ڈی اے سٹی میں متعدد فائلیں فروخت کیں اور رقم بٹوری۔

مزید :

علاقائی -