شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کیخلاف کیس کی سماعت11 ستمبر تک ملتوی 

شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کیخلاف کیس کی سماعت11 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف کیس کی سماعت11 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے رکھا ہے،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب بھی طلب کررکھا ہے،گزشتہ روز کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کیں جاچکی ہیں،دونوں ملزمان کی لاہورہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور کی جاچکی ہیں منیب نے چئیرمین نیب اور دیگر اداروں کے نام پر فراڈ کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے  طیبہ گل نے چیئرمین نیب کو بھی ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔

مزید :

علاقائی -