پنجاب ایمرجنسی سروس نے 762روڈ ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 762روڈ ٹریفک حادثات پر سروس فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 762روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 537 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 335معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد  70فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے  اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 392ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور27مسافر355اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ174ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت191متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد74حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان63حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل880متاثرین میں 735مرد اور145خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 160افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور483افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ237زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 688موٹر سائیکلز،90آٹو رکشے،74موٹر کاریں،28ویگن،06مسافربسیں،20ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -