ماہ جولائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالے700ملزمان  گرفتار 

ماہ جولائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالے700ملزمان  گرفتار 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو ر ٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور نمائش کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔  ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خا ن نے بتایا کہ ماہ جولائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور نمائش کرنیوالے 700ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف695مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 09کلا شنکوف، 23رائفلز،  28 بندوقیں،  7ریوالورز، 606پ سٹلزاور04ہزارسے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔سٹی ڈویژن نے161، کینٹ 129، سول لائنز63، صدر 175،اقبال ٹاؤن 65 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 107ملزمان گرفتار کئے  اشفاق خان نے کہا کہ اسلحہ کے استعمال سے خود کی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ناجائزاسلحہ رکھنے والے اور اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ 

مزید :

علاقائی -