پولیس شہداء ہمارے ہیروز،ورثاء بچوں کی کفالت اولین ترجیح، وسیم خان

پولیس شہداء ہمارے ہیروز،ورثاء بچوں کی کفالت اولین ترجیح، وسیم خان

  

ملتان(وقائع نگار)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے پولیس شھداء ہمارے ہیروز (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ہیں۔پولیس  شھداء کے ورثاء کی کفالت اور بچوں کی تعلیم و تربیت محکمے کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس شھداء کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے ملک کے بہترین تعلیمی اداروں سے معاہدے کئے گئے ہیں تاکہ یہ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر معاشرے کے سرگرم رکن بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں نجی کالج (سپیرئیر گروپ آف کالجز)اور ریجنل پولیس کے مابین ایک یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نجی کالج کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر طاہر خان بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ معاہدے کے تحت مزکورہ کالج میں پولیس شھداء کے بچے مفت تعلیم اور ٹیوشن کی سہولت حاصل کرسکیں گے جبکہ پولیس کے حاضر سروس ملازمین کو50 فی صد فیس کی رعایت دی جائے گی۔وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ دیگر تعلیمی اداروں اور سکولز سے بھی پولیس معاہدے کررہی ہے تاکہ اپنے جوانوں کے بچوں کو روشن مستقبل دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سخت ترین ڈیوٹی سرانجام دینے والی پولیس فورس کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے مخلتف ہسپتالوں میں علاج و معالجہ اور لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس موقع پر نجی کالج انتظامیہ اور ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے ایم او یو(MOU) پر دستخط بھی کئے۔

وسیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -