ریشلائزیشن،صوبہ بھر میں 20ہزار سے زائد اساتذہ تبادلوں کا امکان

   ریشلائزیشن،صوبہ بھر میں 20ہزار سے زائد اساتذہ تبادلوں کا امکان

  

  ملتان(خصوصی رپورٹر)   محکمہ سکول انے صوبہ بھر کے سکولوں میں موجود اضافی اساتذہ کے تبادلے کردئے، طلبا کی ضرورت سے اضافی اساتذہ کو سکول انفارمیشن سسٹم (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

سے فارغ کرکے ضرورت کے حامل سکول میں تعینات کر دیا گیا ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں، طلبا کی ضرورت سے زائداساتذہ کو سکول انفارمیشن سسٹم سے فارغ کرکے ضرورت کے حامل سکول میں تعینات کر دیا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تمام سکول ہیڈز تبادلہ وتعینات ہونیوالے اساتذہ کا اندراج 3 روز کے اندر اندر مکمل کریں گے۔  معذور اساتذہ کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا ہوگا جبکہ ایجوکیشن اتھارٹیز تبدیل ہونیوالے اساتذہ کے ا?رڈرز کی دستخط شدہ کاپیاں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ا?فس کو جمع کروائیں گے۔عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریشنلائزیشن کے تحت صوبہ بھر میں 20 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلوں کا امکان ہے، پالیسی کے تحت مرد اساتذہ کا 15 کلومیٹر کی حدود میں موجود سکول میں تبادلہ ہوسکے گا جبکہ خواتین اساتذہ کا 10 کلومیٹر کی حدود میں موجود سکول میں تبادلہ کیا جائے گا۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -