علماء منبرومحراب سے امن سلامتی کا درس دیں:ضیاء اللہ بخاری

   علماء منبرومحراب سے امن سلامتی کا درس دیں:ضیاء اللہ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید ضیاء   اللہ شاہ بخاری نے علامہ خالد محمود فاروقی، چوہدری اللّٰہ دتہ، حافظ امین چوہدری، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، حافظ سیف اللہ، حافظ محمد طارق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قرا?ن و سنت کی تعلیمات کے خلاف ہر قسم کی فتوے بازی کو روکا جائے گا پاکستان دشمن قوتیں (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا چاہتی ہیں حکومت کو اھل بیت اطہار علیہم السلام, صحابہ کرام و امہاتْ المومینین رضوان اللہ علیہم اجمعین، ائمہ کرام اور مقدس کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق قومی ایکشن پلان اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنی چاہیے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء  و مشائخ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کیلیے افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں عوام الناس فرقہ پرستی اور انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں ”پیغام پاکستان“ ایک قومی بیانیہ اور تاریخی دستاویز ہے اس دستاویز کے ذریعے تمام مسالک کے علماء  ومشائخ نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف اپنے عزم صمیم کا اظہار کیا۔علمائے کرام منبر و محراب سے دوسرے مسالک کا احترام کرنے کا درس دیں۔پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اور ملکی استحکام اور سالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے پیغام پاکستان کو پارلیمنٹ سے پاس کروا کر اس قانون کا حصہ بنایا جائے پاک فوج نے محب وطن عوام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کو انتہا پسندی سے پاک کیا ہیملک میں تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے کسی بھی فرد یا گروہ کو ملک میں انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا"پیغامِ پاکستان"ایک طاقت ور پیغام ہے جس کے ذریعے ہم دہشت گردی، نفرت، انتہاپسندی اور تشدد کے مسائل کو امن کے ماحول،مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے میں بدل سکتے ہیں کسی بھی فرد، جماعت یا گروہ کو وطن عزیز میں انتشار پیدا نہیں کرنے دیا جائے گا پاکستان دشمن قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ باہمی اتحاد سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
ضیاء اللہ بخاری