رحیم یارخان:شیعہ علماء کونسل کا اہم اجلاس محرم الحرام کے حوالے سے متعدد فیصلے

    رحیم یارخان:شیعہ علماء کونسل کا اہم اجلاس محرم الحرام کے حوالے سے متعدد ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) شیعہ علماء  کونسل کے زیراہتمام محرم(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

 الحرام کے سلسلہ میں اجلاس منعقدہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شیعہ علماء  کونسل علامہ سیدعلمدار حسین نقوی،  قاضی خلیل الرحمن، ریاض نوری، مجاہد عباسی، مولانا اکرم اویسی ودیگرنے کہاکہ اسلام رواداری، امن بھائی چارے، برداشت اور ہم آہنگی کا درس دیتا ہے اور ہمیں دین کے اصولوں کے مطابق امن اور اتحاد کے فروغ کے لیے دن رات کام کر نا چاہئیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے، انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا مثالی ہے اور ہم سب کو اسی سپرٹ کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے کام کو جاری و ساری رکھنا ہے، علماء کرام منبر اور محراب سے امن کے درس کو عام کریں اور لوگوں کو محبت اخوت، روادری اور انسانیت کی ترغیب دیں اور یہی دین کی اصل روح ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹیں اور دوسروں کی بھلائی کے کام کریں، اس موقع پرصوبائی رہنماء  علامہ ضمیرحسین نقوی، سابق ضلعی صدر عامر سجاد سومرو، ضلعی نائب صدر حاجی عابد سولنگی، ضلعی جنرل سیکرٹری سید آصف نقوی، وائس چیئرمین حیدی ٹرسٹ نذر حسین لالہ پپو پنوار، سید نیاز شاہ، سید فیاض شاہ، حاجی شبیر احمد، تحصیل صدرلیاقت پور رانا زاہد حسین، تحصیل صدرخان پور عباس جوہری، تحصیل صدرصادق آباد سید تنویر شاہ، تحصیل صدر رحیم یارخان مظہر نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -