وہاڑی:قائم مقام سی ای او ہیلتھ پر دوہری ذمہ داریاں، انتظامی امور متاثر
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرارشدملک کے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
ملتان تبادلہ کوتین ماہ سیزیادہ عرصہ گذرچکاہے حکومت پنجاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرحافظ محمدفاضل کوعارضی چارج دے کر سی ای اوکی اضافی ذمہ داریاں بھی دے دی ہیں دوہری ذمہ داریوں کی وجہ سے ضلع کی سطح پرمحکمہ صحت اورڈی ایچ کیوہسپتال میں کام متاثرہورہے ہیں ڈاکٹرحافظ محمدفاضل اگرسی ای اوکی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں توڈی ایچ کیوہسپتال میں ان کے نہ بیٹھنے کی وجہ سے کام رک جاتے ہیں اوراگربطورایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں تو سی ای اوکی ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ کھڑی ہوجاتی ہیں صدرمرکزی انجمن تاجران ارشادحسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،کیمسٹ راہنماراؤمحمداسحاق خان،چوہدری سعیداختر،صدرڈسٹرکٹ بارمیاں شہزادانجم مترو،جنرل سیکرٹری بارفیصل احسان،مہرشیربہادرلک ایڈووکیٹ،میاں محمدطیب ایڈووکیٹ،ضلعی راہنماگھی ڈیلرایسوسی ایشن مختاراحمدبھٹی،صدرمرکزی انجمن تاجران میلسی شیخ محمدسلیم،صدرمرکزی انجمن تاجران بوریوالہ محمدجمیل بھٹی،ضلعی چیرمین پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن میاں جہانزیب یوسف ودیگرنے وزیراعلی پنجاب،وزیرصحت پنجاب اورسیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپروہاڑی میں چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی تعینات کیاجائے تاکہ ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے عوام کوجن مسائل کاسامناہے ان کاخاتمہ ممکن ہوسکے۔
متاثر