تاوان کیلئے بچہ اغواء، خاتون سمیت تین  ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے  کا حکم، کیس کی4ستمبر کوآئندہ سماعت

تاوان کیلئے بچہ اغواء، خاتون سمیت تین  ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل ...

  

 ملتان (وقائع نگار) )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

2 ملتان کے جج مسعود ارشد نے کمسن بچے کو تاوان کے لیے اغواء  کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے اور پولیس کو آئندہ سماعت 4 ستمبر کو مقدمہ کا چالان بھی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے مطابق ملزمان انیسہ اقبال، دانش اقبال اور ظفر حسین کے خلاف مدعی محمد فیصل نے 10 اگست کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ کنٹریکٹر ہے ایک روز اپنے گھر کا سامان منتقل کررہا تھا کہ اسی دوران بذریعہ فون اطلاع ملی کہ 4 سالہ بیٹے محمد موسیٰ کو مذکورہ ملزمان نے اس وقت اغواء  کرلیا جب وہ گھر میں کھیل رہا تھا ملزمان نے بچہ واپس کرنے کے مطالبے پر تاوان طلب کیا اور ایک لاکھ روپے وصول کیے بعدازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی تھی۔ خاتون ملزمہ کا جوڈیشل جبکہ دیگر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے پولیس استدعا مسترد کردی ہے اور تمام ملزمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -