محرم الحرام،لودھراں میں پولیس کا فلیگ مارچ

      محرم الحرام،لودھراں میں پولیس کا فلیگ مارچ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)    محرم الحرام میں امان و امان کے حوالے سے پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ۔ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں، ریسکیو1122، ایلیٹ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 فورس اور ٹریفک پولیس کی گاڑیاں شامل تھیں  فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے ڈی پی او آفس پر اختتام پذیر ہوا اس مو قع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے کہا کہ  پولیس کے فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد عوامی شعور بیدار کرنا ہے کہ امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس الرٹ ہیفلیگ مارچ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کو یہ باور کرانا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح تیار ہیں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔جلوس و مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -