محرم الحرام، فورتھ شیڈول میں  شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم

  محرم الحرام، فورتھ شیڈول میں  شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) عشرہ محرم الحرام کے  دوران 932 مجالس جبکہ 462 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 462 جلوسوں میں اے کیٹیگری کے 38 بی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
کیٹیگری کے 196 سی کیٹیگری کے 228 اورمجالس کے 932 پروگرام میں سے اے کیٹیگری کے 143 بی کیٹیگری کے 462 سی کیٹیگری کے 327 مجالس شامل ہیں ضلع بھر میں 2000 سے زائد پولیس افسران اہلکاران کے علاوہ امام بارگاہوں کے منتظمین کے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے پولیس ترجمان کے مطابق جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی ترجمان نے واضح کیا کہ اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز،پوسٹرز،اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاپندی ہے تاہم کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں پولیس کنٹرول روم نمبر0649260113 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔
کڑی نظر