کرپٹ عناصر کی فہرستیں تیار، جلد آپریشن کیاجائیگا، حافظ احمد طارق
ڈیرہ غازیخان،سخی سرور(سٹی رپورٹر) کرپشن کرنے والے عناصر(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
ملکی ترقی کے دشمن ہیں اور ملک وقوم کے مجرم ہیں کرپٹ اور رشوت خور عناصر کی سرکوبی کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اب بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے بڑے مگر مچھوں کو ہاتھ ڈال کر کرپشن کر کے بنائی گئی اربوں روپے ان سے ریکور کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن حافظ احمد طارق نے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کو کرپشن سے پاک ماحول فراہم کریں اس موقع پر افسران انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں سرکل آفیسر،مجاہد خان برمانی ڈی ڈی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عمر عبد الرحمن،خالد اقبال کھنڈوا،محمد علی،کاشف رفیق کانجو،آصف نور،اطہر محمود کانجو،میاں بلال،عثمان تجمل اے ڈی سی،سرکل آفیسر ارشد رند،شمشیر گورمانی،ناصر عباس لنڈ،عرفان غنی،تھہیم ریڈر اے ڈی سی،ناصر امین،امیر تیمور،امجد بھٹی کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو مثبت کردار ادا کرنا پڑے گا انہوں نے افسران انٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض مکمل پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کرپشن کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں کرپٹ عناصر کے خاتمہ سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی انٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں اب کرپٹ عناصر قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے چھوٹی مچھلیوں کے ساتھ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال کر قوم کی لوٹی گئی رقم جو کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی ہے ان سے واپس لے کرسرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی انہوں نے افسران انٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر انکوائریاں مکمل کریں اور کرپشن کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی ڈویڑن حافظ احمد طارق کوہ سلیمان کا دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سرکل آفیسرز ٹیکنیکل انجنیئر ہائی وے افسران بھی ہمراہ موجودتھے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے سخی سرور تا کوہ سلیمان رونگھن روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے روڈ کے میٹیریل کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر روڈ کے میٹریل کا سپمل لیاڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان ڈویڑن حافظ احمد طارق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر خصوصی وزٹ کیا ہے۔ ناقص میٹیریل استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سخی سرور تا رونگھن روڈ بننے والے کام کو خود مانیٹر کروں گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مجاہد برمانی ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ہائی وے افسران بھی موجود تھے۔جن کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔
احمد طارق