تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا بچہ کراچی سے بازیاب، خاتون سمیت 3ملزم گرفتار

تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا بچہ کراچی سے بازیاب، خاتون سمیت 3ملزم گرفتار

  

  ملتان (وقائع نگار)ملتان پولیس نے تاوان  کے لئے اغواء ہونے والے 4 سالہ بچے کو  کراچی سے برا?مد کر کے والدین کے حوالے کر دیا  ہے۔بچے  کو  اسکی سگی مامی  اور  مامو ں نے اغوا  کیا  تھا۔پولیس  نے   دونوں  کو  ساتھی سمیت گرفتار  کر لیا  ہے۔ملزمان  کا  ساتھی  پولیس کو دیگر  مقدموں میں بھی مطلوب تھا یہ بات   گزشتہ روز  ایس ایس  پی انوسٹی گیشن ربنواز  تلہ نے ایس  پی گلگشت ا?فس  میں (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتائی۔کہ تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقہ چونگی نمبر 7 سے تاوان کی غرض سے  4 سالہ محمد موسیٰ  ولد  فیصل کو   اغوا  کیا  گیا  جسکا   مقدمہ نمبر 519/20 بجرم 363/365A درج کیا گیا۔ملزمان  نے بچے کے لواحقین کو  دو دن بعد بچے کی بازیابی کے لئے 15 لاکھ روپے لے کر حیدر آباد سندھ پہنچنے کا کہا گیا اور پولیس کو اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔سٹی پولیس ا?فیسر ملتان محمد حسن رضا خان نے وقوعہ کا  فوری  نوٹس لیا  اور  بچے کی  فوری  بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ ایس ایچ او بی زیڈ انسپکٹر بشیر احمد ہراج، ایس ایچ او پرانی کوتوالی علی رضا، سب انسپکٹر عبدالستار نیازی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیض رسول اور دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے شب و روز محنت اور جانفشانی سے کام کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور تمام ضروری ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے چار 4 سالہ محمد موسیٰ کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیااور وصول کی گئی تاوان کی رقم (ایک لاکھ روپے)بھی برآمد کر لی۔گرفتارملزمان میں  محمد دانش اقبال ولد محمد اقبال قوم لنگاہ, ظفر حسین ولد اللہ بخش قوم کھرل سکنہ جہان پور ،انیسہ اقبال زوجہ محمد اقبال قوم لنگاہ   گو  گرفتار  کیا گیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن  ربنواز  تلہ نے  بتایا کہ  گرفتار ہونے  والی خاتون  انیسہ بی ی اور  دانش  بچے کے ماموں او ر مامی ہیں  جبکہ انکا  ساتھی  ملزم ظفر حسین ، قتل و ڈکیتی میں مجرم اشتہاری کے علاوہ 8 دیگر مقدمات برخلاف جائیداد میں ملوث پایا گیا۔4 سالہ محمد موسیٰ کے بازیاب ہونے پر بچے کے لواحقین کی طرف سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور پولیس کی اس بڑی کاوش کو سراہا۔ سی پی او ملتان نے بچے کی باحفاظت بازیابی اور اس میں ملوث انتہائی خطرناک مجرم ظفر حسین کی گرفتاری پر کاروائی میں شامل پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔پریس  کانفرنس  میں  ایس  پی گلگشت  احمد  شاہ ،ڈی ایس  پی گلگشت  طاہر مجید،ایس  ایچ ا و  بی زیڈ  بشیر ہراج،ایس ایچ  او کوتوالی  علی رضا  ودیگر ملازمین  بھی شامل تھے۔

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -