قصور، با اثر زمیندار نے چچا بھتیجے  پر خونخوار کتا چھوڑ دیا، بچہ زخمی

قصور، با اثر زمیندار نے چچا بھتیجے  پر خونخوار کتا چھوڑ دیا، بچہ زخمی

  

قصور (بیورورپورٹ) با اثر زمیندار نے چچا بھتیجے پر خونخوار کتا چھوڑ دیا۔کتے نے 11 سالہ عبدالرحمن دبوچ کر بازو اور ٹانگوں پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔زخمی عبدالرحمن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیاگیا ہے۔

۔تفصیل کے مطابق تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ حسین خانوالہ میں بااثر اور ظالم زمیندار نے چچا بھتیجے پر خونخوار کتا چھوڑ دیا، کتے نے 11سالہ عبدالرحمن کے بازو اور ٹانگوں پر کاٹ کر شدید زخمی کردیا جسے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا۔بچے کو بچانے کی کوشش میں بااثر زمینداروں کا چچا صغیر احمد پر بھی بہیمانہ تشدد۔ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے اور ملزم اکرم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات 337F(iii), 337F(i), (2)337L کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔11سالہ عبدالرحمن کے چچا صغیر احمد نے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں مقدمہ نمبر297/20 درج کروایا ہے کہ صبح تقریباً 8بجے وہ اپنے بھائی تنویراحمد اور بھتیجے عبدالرحمان عمر کے ساتھ مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے چاہ پکا کھوہ جارہے تھے کہ اچانک انگور کے باغ سے ملزم اکرم اپنے خونخوار کتا پکڑے ہوئے سامنے آیا، اس نے کتے کوآواز لگائی جس نے میرے بھتیجے عبدالرحمن پر حملہ کردیا اور اس کے بازو اور ٹانگوں پر کاٹ کر اسے شدید زخمی کردیا۔ میرا بھائی تنویر احمد اسے بچانے لگا تو باغ میں چھپے ملزمان اشرف اور نوید اسے پکڑ کر تشد د کا نشانہ بنایا۔شور کی آواز سن کر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ صغیر احمد کے مطابق اسے بھی ملزمان نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہوگی، ملزمان جتنے بھی بااثر ہوں انصاف کرینگے۔

مزید :

علاقائی -