جنا ح ہال مظفر گڑھ میں امن کانفرنس، شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنیکا عزم

 جنا ح ہال مظفر گڑھ میں امن کانفرنس، شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنیکا عزم

  

 مظفر گڑھ(نمائندہ خصو صی) سفیر امن مولانا محمد خالد مکی نے ایام محرم کے پیش نظر جناح ہال مظفر گڑھ میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا جس  سے خطاب کرتے  ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس نے کہا کہ امن ہر معاشرے کی ترجیع ہے قیام امن کے لیئے تمام(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

 مکاتب فکر سول سوسائٹی اور علماء کرام،مشائخ عظام کا بہت اہم کردار ہے ہم سب متحد ہوکر ملک اور دین کے دشمنوں کو ناکام  کر سکتے ہیں،ایس پی انویسٹی گیشن مسعود احمد گجر نے کہا کہ آمد محرم الحرام کے دوران تمام محب وطن قوتیں ملکر فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کو ناکام بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس  امن کے اہم مقصد کے لیئے سر گرم عمل ہے تمام راہنماؤں کے کردار کو سراہتے ہیں،علامہ عبداکحق مجاہد نے کہا کہ ہمیں ملک وقوم کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر میدان عمل میں بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، مولا نا محمد یحیی عباسی نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا،نعیم احمد خان صدر پریس کلب نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں میڈیا کارکنان دن رات  امن کے لیئے بھر پور کردار ادا کرتے ہیں، پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ اولیاء کرام کی درگائیں پیار ومحبت،امن وآشتی کے قیام کا درس دیتی ہیں،شیخ ابوہریرہ نے کہا کہ امن ورواداری،اتحاد ویکجہتی کے فروغ کے لیئے ضروری ہے کہ ہم منفی خیالات کی حوصلہ شکنی کریں اور ایک امت کے تصور کو اجاگر کریں،سید اختر حسین بخاری نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کا اجتماع خوش آئند ہے ہمیں ایک دوسرے کے نظریات وعقائد کا احترام کرتے ہوئے عہد حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا،رانا محمد افضل نے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور انڈیا مسلمانوں کی وحدت ویکجہتی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں انکے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا،سید غلام علی بخاری نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء ومشائخ عظام اور عوام کو متحد ہوکر فرقہ واریت  کو ناکام بنانا ہوگا،تقریب سے مولانا عبدالمجید فاروقی،مہر عبدالحسین ترگڑ،مولانا خلیل لدھیانوی،غوث بخش فریدی،قاری ظفر کوثر چشتی،محمد افضل چوہان، اسد مدنی،سید غلام قنبر ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا تقریب کے آخر میں سفیر امن مولانا محمد خالد مکی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لیئے خصو صی دعا بھی کی گئی۔

امن کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -