شدید گرمی، گھنٹوں بجلی بند، شہریو ں،تاجروں کا پارہ ہائی، مظاہرے 

    شدید گرمی، گھنٹوں بجلی بند، شہریو ں،تاجروں کا پارہ ہائی، مظاہرے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)   (میپکو) کی جانب سے  شدید گرمی و حبس کے موسم میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث نظام زندگی درہم برہم جبکہ عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے تاہم منگل کی شب میسکو گرڈ سٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کی وجہ سے (بقیہ نمبر56صفحہ7پر)
رات 11 بجے سے تاحال شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی چیخیں نکلوادی ہیں شہر کے متعدد علاقے بدستور بجلی سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں جن میں گارڈن ٹاون، نواں شہر، فاروق پورہ، فورٹ کالونی، حسن پروانہ، سورج میانی، سٹیٹ بینک، ہائیکورٹ، ابدالی روڈ، جناح ٹاون، کارڈیالوجی، لیاقت آباد، علامہ اقبال اور اکبر روڈ سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں نے بجلی کی اس غیر اعلانیہ بندش اور فنی خرابی کی صورت میں متبادل ذرائع دستیاب نہ ہونے پر میپکو حکام کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں وافر مقدار میں بجلی دستیاب ہونے کے باوجود بجلی چوروں کا خمیازہ ان صارفین کو بھگتنا پڑ رہا ہے جو بجلی کی قیمت سمیت درجن بھر حکومتی ٹیکسز بھی مقررہ وقت پر ادائیگی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میپکو کے بجلی بحالی کے دعووں کے باوجود گارڈن ٹاون میں صبح سے بجلی غائب ہے جبکہ نواں شہر کے متعدد علاقوں میں دوپہر ایک بجے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے اس سخت موسم میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جہاں گھریلو صارفین کا چار دیواری میں  رہنا  کسی عذاب سے کم نہ ہے وہیں چھوٹے تاجروں کے لیئے اپنا کاروبار بحال رکھنا سخت مشکل ہوگیا ہے جو ملک میں پہلے سے موجود بیروزگاری میں مزید اضافہ کا باعث بن رہی ہے ا نہوں نے میپکو حکام کو متنبہ کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر میپکو انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست کرنے اور کارکردگی کو بہتر نہ کیا تو پھر عوام میپکو آفس کا گھیراو کرنے میں حق بجانب ہوگی  میپکو ذرائع کے مطابق میسکو گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر کی کیبل اور پینل میں فنی خرابی پاور ٹرانسفارمرکی جلنے والی کیبل تبدیل کردی گئی خراب ہونے والے پینل کی تبدیلی کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں کل 20 اگست کو پانچ بجے صبح نئے پینل کی تنصیب شروع کی جائے گی 11KVپینل کی تبدیلی کا کام دس بجے صبح تک مکمل کرلیا جائیگا پینل تبدیلی کے لئے میسکو گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی پانچ تا دس بجے صبح بند رہے گی فنی خرابی کے باعث میسکو گرڈ سٹیشن سے منسلک 12 فیڈرز کو وقفہ وقفہ سے متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔  انجمن تاجران مرکزی گردیزی مارکیٹ گلگشت کے زیراہتمام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ا?ل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب اور ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی اس موقع پرچوہدری نوید یعقوب شیرا،ندیم شیخ،شعیب احمد،اعظم پہلوان،خرم،امیاز احمد،علی،بشیر احمدودیگر تاجررہنما نے شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ نے کہا کہ ابھی تاجر لاک ڈاو?ن اور کراون جیسی وباء  نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں،اوپر سے واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجروں کے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں،واپڈا کی جانب سے تاجروں کامواشی قتل کیا جارہاہے،واپڈا کے نااہل افسران کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان نااہل واپڈا افسران کو معطل کیا جائے اور قابل افسران کو لگائے جائیں تاکہ وہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرسکیں۔
بجلی بند