پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس

  پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، شعیب دستگیر کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس کا سی پی او میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال اعوان اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزادسلطان نے کی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرو ل اور ٹریفک پولیس نے سرگودھا اور ڈی جی خان میں ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پراجیکٹ کے تحت 14شاہرات پرٹریفک مینجمنٹ  پائلٹ پراجکٹ کا آغاز کیا تھا جہاں ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول مل کر کام کر رہے ہیں جس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اور روڈ حادثات میں 40%کمی آئی ہے ان نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پراجیکٹ میں مزید18نئی شاہرات شامل کی جائیں گی اور اس پراجیکٹ کو مرحلہ وار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔
مزید براں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے پنجاب ہائی وے پٹرول کے موبائل ایجوکیشن یونٹس ٹریفک قوانین کے متعلق تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر مہم چلائیں گے جس میں عوام الناس کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دینے کے لئے بروشرز تقسیم کئے جائیں گے۔  ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے تمام ریجنل افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے دوران عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرو ل، طارق عباس قریشی کے علاوہ پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل ایس پیز سمیت ٹریفک ہیڈ کوارٹرزکے افسران نے شرکت کی۔ 

مزید :

علاقائی -