ترنڈہ محمد پناہ کو کوٹ خلیفہ گریڈسٹیشن سے بجلی فراہمی کیلئے کا م شروع، وولٹیج مسئلہ حل ہونیکا امکان
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ کو کوٹ خلیفہ گریڈ اسٹیشن سے بجلی فراہمی کیلئے کام شروع ہوگیاتفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ شہر کو عرصہ دراز سے بجلی کے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
لو وولٹیج کا مسئلہ درکار تھے جس سے کاروبار زندگی مشکل کا شکار تھا شہریوں تاجروں کے مطالبہ پر رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے ترنڈہ محمد پناہ کی بجلی لیاقت پور گریڈ اسٹیشن سے کوٹ خلیفہ گریڈ اسٹیشن منتقلی کیلئے وزیر مملکت عمر ایوب اور میپکو چیف ملتان سے ملاقات کی جس پر ترنڈہ محمد پناہ شہر کی بجلی کوٹ خلیفہ گریڈ اسٹیشن سے فراہمی کیلئے علیٰحدہ فیڈر اور نئے کھمبوں کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا اس سلسلہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوارڈینٹر ایم این اے میاں عامر محمود نے کہا کہ مخدوم سید مبین احمد نے شہر میں لو وولٹیج کا دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے گریڈ اسٹیشن تبدیلی کے منصوبہ پر کام شروع کرا کے ترنڈہ محمد پناہ کی عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
امکان