وہاڑی، حکومتی پالیسیوں کیخلاف ایپکا الخدمت  گروپ کے زیراہتمام مظاہرہ، نعرے بازی

      وہاڑی، حکومتی پالیسیوں کیخلاف ایپکا الخدمت  گروپ کے زیراہتمام مظاہرہ، ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)حکومتی پالیسیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)الخدمت (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

گروپ کے زیراہتمام ملازمین کا ڈی سی کمپلکس میں احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ڈی سی کمپلکس میں لگے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مجسمہ کے سامنے سینہ کوبی کرتے ہوئے شدیداحتجاج کیاتفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا الخدمت گروپ کے زیراہتمام ملازمین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے قائداعظم کے مجسمہ کے نیچے سینہ کوبی کہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرمحمدطیب بھٹی نے کہا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کئے گئے توضلع بھرمیں قلم چھوڑہڑتال کرکے دفاترکی تالہ بندی کریں گے حکومت کلرکس کے ساتھ امتیازی سلوک بندکرے ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں۔سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح پنجاب بھر کے ملازمین کومراعات دی جائیں۔ضلعی سرپرست شیخ مظہرحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ملازمین کو یکساں یوٹیلٹی الاونس دیا جائے جبکہ انشورنس کی رقم ملازم کی وفات کے بجائے ریٹائرڈمنٹ پردی جائے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تومرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں احتجاج کادائرہ کاربڑھادیں گے ضلعی راہنماؤں محمودتابش، شہبازکھوکھر،راناناصرمحمود اور عمردرازنے اپنے خطاب میں کہاکہ اقتدارسے قبل وزیراعظم نے عوام سے جووعدے کئے تھے ان کے بالکل خلاف کررہی ہے احساس پروگرام کے نام پرپوری قوم کوبھکاری بناکررکھ دیاگیااگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تواسلام آبادمیں پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی کاگھیراؤکریں گے احتجاجی مظاہرین نے ااپنے مطالبات کے حق میں بھرپورنعرہ بازی بھی کی۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -