دیپالپور، بیوپاری کے گھرڈکیتی، ہزاروں روپے،زیورات لوٹ لئے

دیپالپور، بیوپاری کے گھرڈکیتی، ہزاروں روپے،زیورات لوٹ لئے

  

دیپالپور (نامہ نگار)دیپالپور کے نواحی گاؤں قسمانہ میں بیوپاری کے گھر رات کو تین مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہو گے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر ہزاروں روپے نقدی اور لاکھوں مالیت کا زیور طلائی چھین کر فرار ہو گے واقعات کے مطابق بیوپاری اسرار قسمانہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھاکہ رات تین بجے کے قریب تین مسلح ڈاکو گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے اور اسے اور اہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوے تشدد کا نشانہ بنایا 70ھزارروپے نقدی اور لاکھوں روپے کا طلائی زیور اور خواتین کے کانوں سے طلائی بالیں اں زبردستی اتار کر موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور عبدالستار سندھو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔

مزید :

علاقائی -