چوک سرور شہید،کتوں کی لڑائی پر جواری  متحرک، دنگل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ

  چوک سرور شہید،کتوں کی لڑائی پر جواری  متحرک، دنگل سوشل میڈیا پر اپ لوڈ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی علاقہ چوک سرور شہید میں    کتوں کی لڑائی کرا دی گئی کتوں کی خونخوار لڑائی کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا ہجوم لگ گیاجبکہ(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

 لڑائی خونخوار لڑائی میں کتے زخمی بھی ہوگئے،مختلف علاقوں کے جواریوں نے کتوں کی لڑائی پر اپنے کتوں کے ساتھ حصہ لیا،بے زبان جانوروں کی لڑائی پر جوے کا بھی انکشاف ہواہے، کتوں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ کتوں کی لڑائی کی اطلاع مل گئی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اپ لوڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -