قصور،پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،4گرفتار

  قصور،پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،4گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور (بیورورپورٹ)ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات پر روشن بھیلہ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 24سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری سمیت 4ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی ہزاروں کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات پر روشن بھیلہ پولیس نے انسپکٹر عبدالرشید کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی24 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب اے کیٹگری کے خطرناک مجرم اشتہاری ناظم عرف بٹ کو گرفتار کرکے شہریوں سے چھینی گئی رقم اور پسٹل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اسی طرح تین ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -