فیروز والہ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل،2زخمی

  فیروز والہ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل،2زخمی

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) دریائے راوی کے کنارے واقع گاؤں مرل پار میں ماں اور بہن کے قتل کا بدلہ لینے کی خاطر نوجوان حیدر علی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے مخالف محمد بوٹاکو ہلاک اس کے بیٹے اور بھتیجے کو شدیدزخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ محمد بوٹا اپنے بیٹے شان علی اور بھتیجے مراد علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کام کے سلسلہ میں گاؤں سے دوسرے علاقہ میں جا رہے تھے جب وہ راستے میں پہنچے تو گھات لگائے ہوئے علی حیدر، عباس علی، ریاض اور اشفاق وغیرہ نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد بوٹا موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بیٹا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ کچھ عرصہ قبل مقتول بوٹا وغیرہ نے حیدر علی والدہ اور بہن کو قتل کر دیا تھا۔

 اس مقدمہ میں ملزمان چلان ہو کر جیل چلے گئے وہاں سے ضمانت پر رہا ہو کر آئے جس کا حیدرعلی کو رنج تھا جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے مخالف محمد بوٹا کو ہلاک اور دو افراد کو زخمی کر دیا فیروز والہ پولیس نے مقتول کے بیٹے شان علی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -