ڈیرہ سمیت جنوبی پنجاب میں جلد تبدیلی نظر آئیگی:حنیف پتافی 

      ڈیرہ سمیت جنوبی پنجاب میں جلد تبدیلی نظر آئیگی:حنیف پتافی 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے ابتدائی سالو ں میں معاشی مشکلات کا(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 سامنا رہا تاہم بہتر حکمت عملی سے مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ ترقی کے سفر پر کام جاری ہے. انہوں نے کہاکہ ان کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے 25ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور 50ہزار سے زائد پیرا میڈیکل سٹاف مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا. ڈیرہ غازیخان ہسپتال میں ایمرجنسی کواپ گریڈ کیاگیا. گائنی وارڈ کو 80بستر تک اپ گریڈ کر دیاگیا ہے. جدید کارڈیک وارڈ بنایاگیا ہے. سی ٹی سکین مشین اور ایم آر آئی کیلئے وزیر اعلی نے فنڈز فراہم کیے. ہسپتال میں 24ڈائیلسز یونٹ 24گھنٹے کام کر رہے ہیں. سیوریج مسائل کے حل کیلئے بتدریج کام ہو رہاہے. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کام شروع کر دیاہے. سٹیٹ آف دی آر ٹ جنرل بس سٹینڈ او رپل ڈاٹ کی کشادگی پر کام جاری ہے. سردارفتح محمد بزدار کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیراعلی کی طرف سے ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے. پی ایچ اے کی طرف سے پارکس، چوکوں اور دیگر جگہوں پر پھول لگائے جا رہے ہیں.کھیلوں کیلئے فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم اور ہاکی گراونڈ میں آسٹروٹرف  بچھا دی گئی ہے. آنے والے چند سالو ں میں ڈیرہ غازیخان سمیت جنوبی پنجاب میں واضح ترقیاتی تبدیلی نظر آئے گی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -