یو اے ای کو تقسیم کرنیکی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی:اجمل قادری

   یو اے ای کو تقسیم کرنیکی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی:اجمل قادری

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) مرکزی جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلی مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب عمارات کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی امریکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دنیا بھر میں ہر سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرانے کی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 مزاحمت کرتے رہیں گے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی پنجاب اسمبلی میں بنیادی اسلامی عقائد پر بل لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں پنجاب کی حکمرانی کے لائق پرویز الہی کے علاوہ کوئی سامنے نہیں آ سکے 18ویں آئینی ترمیم کو جس قدر جلدی ممکن ہو سکے ملک اور قوم کے سر سے اتار پھینکا جائے گا پاکستان اس قدر آگے بڑھے گا مولانا فضل الرحمن میرے بچپن کے دوست مگر ان کی غیر مستقل پالیسی کو علمائے حق کو ان سے بے زار اور دور کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان آمد پر رشید آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو جو پی ٹی آئی اور پی ایم ایل (ن) کی ممبر شپ چھوڑ کر پی ایم ایل (ق) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو مولانا فضل الرحمن کے کردار کو رسوا کن اور ان کی کشمیر کمیٹی کی قیادت کو پاکستان کی کشمیر پالیسی کی ناکامی کا زریعہ سمجھتے ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ کتنی بھی تردید کریں ہم ان کو جھٹلانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو یا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے سعودی عرب کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہیں ایران سے دوستی کی قیمت پر پاکستان کو سعودی عرب سے دور کرنے کی کوششوں کو بالآخر پاک فوج کو اپنا کردار ادا کرنا پڑا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہنگامی طور پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کی لگائی ہوئی آگ کو بجھانے کے لئے خود سعودی عرب جانا پڑا متحدہ عرب عمارات کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی امریکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اجمل قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -