فقیروالی،پولیس کی 2ماہ کی رپورٹ جاری، منشیات،اسلحہ کے مقدمات درج
فقیروالی(نمائندہ خصوصی) تھانہ فقیروالی پولیس نے 2 ماہ کی کارگزاری رپورٹ جاری کر دی منشیات کے 5اورناجائز اسلحہ کے3 مقدمات درج ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیروالی پرویز اختر جتوئی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ماہ جولائی اگست میں تھانہ فقیروالی پولیس نے ملزمان ظہیر اقبال, امانت علی اور امان اللہ کے قبضہ سے 80 لیٹر شراب برآمد کر کے منشیات کے 5 مقدمات درج کئے گئے اور ملزمان محمد نعیم, یعقوب سے 670گرام چرس برآمد ہوئی 3 مقدمات ناجائز اسلحہ کے درج کئے گئے جو ملزمان محمد جاوید, علی احمد, ذیشان سے 30بور پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے اور ایک مقدمہ آصف شاہ کے خلاف 97A/mvoکا درج کیاگیا, پولیس کے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کرنے اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے پر انجمن تاجران اور سیاسی سماجی حلقوں کی طرف سے ایس او پرویز اختر جتوئی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔