سمندری،بجلی چور، میٹرریورس کرنیوالے گینگ کے 2ارکان گرفتار
سمندری (نامہ نگار)فیسکو سمندری ڈویژن کی ٹیم اور سمندری پولیس نے بجلی میٹرریورس کرنے اور ریمورٹ کنٹرول آلہ لگا کر بجلی چوری کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے دوارکان کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ملزموں کے قبضے سے درجنوں فیسکو، لیسکو کے میٹر،ریمورٹ کنٹرول آلات قبضہ میں لے لئے۔تفصیلات کے مطابق فیسکو سمندری ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر راؤ محمد زبیر کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمندری اور گردونواح میں میٹر ریورس کرکے اور ریمورٹ کنٹرول آلہ لگا کر بجلی چوری کروانے والا ایک منظم گروہ متحرک ہے جس پر انھوں نے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر شفیق الحسن کی ہدایات پر خفیہ نگرانی شروع کروادی۔اسی دوران ایک صارف محمد نوید ولد عبدالحمید سکنہ 166گ ب کا میٹر پکڑا گیا جس میں ریمورٹ کنٹرول آلہ لگا ہوا تھا اور وہ بجلی چوری کا مرتکب ہورہا تھا۔
یسکو کی محکمانہ تحقیقات شروع ہوئی تو یہ بات سامنے آئی کہ سمندری سٹی سب ڈویژن کا سابق میٹر ریڈر محمد سرور جسے کچھ عرصہ قبل بجلی چوری میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا اس سابق فیسکو اہلکار نے بین الاضلاعی گروہ کے تین ارکان محمد ندیم،ذیشان عرف پولا اور سرفراز سے مل کر میٹر کی باڈی ٹیٹیمپرکرکے ریمورٹ کنٹرول آلہ نصب کرکے بجلی چوری کروائی تھی۔ان کے خلاف زیردفعہ 462Jتعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ صدر سمندری میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔اسی دوران چیکنگ ایک اور صارف طاہر محمود سکنہ 474گ ب کے میٹر میں بھی ریمورٹ کنٹرول آلہ کے ذریعے بجلی چوری پائی گئی۔