ملتان،وارداتوں میں تیزی، شہری کنگال، پولیس کی کاغذی کارروائیاں 

   ملتان،وارداتوں میں تیزی، شہری کنگال، پولیس کی کاغذی کارروائیاں 

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے  لاکھوں  روپے مالیت  کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

نے مقدمات  درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔نشتر ہسپتال میں  نا معلوم شخص نے ندیم خان کی  جیب  سے  نقدی  اور مو بائل  کل  مالیت  38  ہزار  جبکہ  عدنان  کی  جیب  سے نقدی و  موبائل  کل مالیت  43  ہزار  رو  پے  چوری کر لئے۔بستی خداد اد سے  نوید کی مو ٹرسائیکل  چوری ہو گئی۔تھانہ شاہ شمس کے  علاقہ  نامعلو  م مسلح افراد  نے پولیس ملازم  محمد  خلیل  کے گھر کے  تالے توڑے اور گھر  سے  2 لاکھ  90  ہزار  مالیت کا  سامان چوری  کر کے لے گئے۔کائیاں  پور  سے جنید ،ممتاز  ا?باد  سے بلال کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔قادرپوارں   میں  نا معلو م شخص نے  نعیم کے گھر سے دومو بائل فون چوری  کر لئے۔تھانہ  بی زیڈ کے  علاق  سیداں والے بائی پاس  پر نامعلوم مسلح افراد نے بلال  سے نقدی  و موبائل کل مالیت 42 ہزار رو پے چھین لئے۔چوک  شہیداں  پر واقع حماد ظفر کی شٹرنگ کی دکان سے نا معلوم افراد  15 لاکھ سے زائد  مالیت کا سا مان چوری کر کے لے  گئے۔بستی ملوک میں  محمد  عیش  کے بھانے سے بیل چوری ہو گیا۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ  اڈا  لاڑ پر نامعلوم  افراد نے  عابد  حسین سے نقدی اور مو ٹرسائیکل  کل مالیت  ایک لاکھ 26  ہزار رو پے چھین لئے۔

کارروائیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -