لڑکی قتل، مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق،بچی کی لاش برآمد 

لڑکی قتل، مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق،بچی کی لاش برآمد 

  

 بہاولپور، محسن وال،ترنڈہ محمد پناہ، وہاڑی، ڈیرہ غازیخان(نمائندگان پاکستان) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لڑکی ہلاک(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 باپ شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے رہائشی امام مسجد حافظ محمدشاہد نے پولیس کودرخواست دی کہ گزشتہ رات ہم تمام بہن بھائی اوروالدصاحب موضع ڈیرہ عزت اپنے کزن کی شادی پرگئے ہوئے تھے رات تین بجے کے قریب ہماری واپسی ہوئی ہم مختلف موٹرسائیکلوں پرآگئے پیچھے گھرواپس پہنچے آخرمیں میرے والد صاحب محمدیاسین میری چودہ سالہ بہن اربیہ اورمیری دوبیٹیاں موٹرسائیکل پرآرہے تھے جنہیں ہماری گلی میں کھڑے تین مسلح افراد نے روک لیااوران پرفائرنگ کردی ہمارے پہنچنے پرملزمان فرار ہوگئے جن کے چہرے ہم نے بلب کی روشنی میں دیکھ لیے گولیاں لگنے سے میری بہن اربیہ موقع پرہی ہلاک ہوگئی جبکہ میرے والد صاحب شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپربی وی ایچ ایمرجنسی لائے جن کی حالت بھی خطرے میں بتارہے ہیں تھانہ صدرپولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوقبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھجوانے کے بعدنامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہے۔محمد رمضان کے علاوہ ایک مرد 2 عورتیں جو موٹر سائیکل پر ساتھ سوار تھیں۔ وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر رمضان کے علاوہ تینوں کو زندہ نکال لیا۔  جبکہ رمضان پانی میں ڈوب گیافیملی کے کہنے پر وہاں موجود لوگوں نے کوشش ک? لیکن رمضان نہ مل سکا۔ فوراً  1122 ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہ? جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آپریشن شروع کردیاتاحال رمضان کی لاش نہ مل سکی  ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی کراچی میں مقیم محمد احمد تھتھر ولد صدیق احمد تھتھر جو کراچی میں رکشہ چلا بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا گھریلو اور معاشی حالات سے تنگ آکر گزشتہ روز کراچی میں پہلے اپنے رکشہ کو آگ لگائی اور بعد میں خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا متوفی محمد احمد 2 بچوں کا باپ اور حافظ قرآن تھا متوفی کی میت کراچی سے ترنڈہ محمد پناہ لائی گئی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد متوفی کو آبائی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا۔ چک نمبر 9 ڈبلیو بی کا رہائشی دو بچوں کا باپ الیکٹریشن محمد نوید چوڑی بازار میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ کے کپڑے کی دوکان پر بجلی کی وائرنگ ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ کا جھٹکا لگنے سے گر پڑا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کررہی تھی کہ راستہ میں ہی دم توڑگیا افسوسناک واقعہ سے علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ہوگئی محنت کش کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ماں اور بیوی کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں میاں چنوں تھانہ صدر کے گاؤں چک نمبر 51پندرہ ایل میں گندا پانی گلی میں چھوڑنے کے معاملہ پر تین خواتین سمیت چھ افراد کی جانب سے اینٹوں کے پے در پے وار سے زخمی ہونے والی خاتون شکوراں بی بی زوجہ ذوالفقار علی گجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی پولیس تھانہ صدر میاں چنوں نے تین خواتین سمیت چھ افراد کے خلاف مقتولہ کے بیٹے طاہر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ غازی گھاٹ میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے دو بچوں میں سے ایک بچی کی نعش پانچ روز بعد مل گئیں واضح رہے کہ غازی گھاٹ پل دریائے سندھ میں چار بچے نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں کی زد میں آگئے ان میں سے دو بچوں سیدہ رابعہ اور اقراء کو علاقہ مکینوں نے زندہ نکال لیا تھا جبکہ دو بچوں کے لئے مسلسل آپریشن جاری تھا جن میں گزشتہ روز ایک بچی کشنا بی بی کی نعش غازی گھاٹ کے قریب دریاپر تیرتی ہوئی نظر آئی جس کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ دعا زہرا کی تلاش تاحال جاری ہے۔

لاش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -