ٹبہ سلطان پور ہسپتال،بوگس بلوں کا معاملہ،  ڈاکٹر کا یوٹرن، سامان کی خریداری شروع

  ٹبہ سلطان پور ہسپتال،بوگس بلوں کا معاملہ،  ڈاکٹر کا یوٹرن، سامان کی ...

  

 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)   ہسپتال ٹبہ سلطان پور میں مبینہ طور(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 پر انچارج کی جانب سے بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے ایک کروڑ20لاکھ روپے نکلوانے کے معاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ ضلعی آفسران نے دبالی ہے اور میڈیا میں انکوائری ٹیم کی جانب سے انچارج پر مہربان ہونے کی خبریں شائع ہونے پر تمام واقعہ کی دوبارہ سے تحقیقات ہونے کے خدشہ کے باعث تحقیقاتی ٹیم اورمحکمہ صحت کے ضلعی آفسران لیڈی ڈاکٹر پر مہربان ہونے لگے ہیں اور لیڈی ڈاکٹر کو مشورہ دیا ہے کہ اگر  دوبارہ کسی دوسرے ضلع کے آفسران سے تحقیقات کروائی گئی تو اس سے قبل بلوں کے مطا بق ہسپتا ل میں تمام سامان پورا کرلیں جس کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے تیزی کے ساتھ ہسپتال میں بلوں کے مطا بق سامان منگوانا شروع کردیا ہے ہسپتال کے 7کمروں میں نئے ائر کینڈیشن لگوائے ہیں اور مزید ادویات اور دیگر سامان بھی خریدنا شروع کردیا ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بوگس بل بناکر قومی خزانہ سے رقم نکلوانے میں ملوث لیڈی ڈاکٹر اور دیگرخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطا لبہ کیا ہے۔

یوٹرن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -