پنجاب، مختلف سرکاری محکموں میں 600سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) صوبائی حکومت کے احکامات پرمحکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس نے رحیم یارخان سمیت صوبے میں 600سے زائدگھوسٹ سرکاری افسران وملازمین کی نشاندہی کردی ہے‘ ذرائع کے مطابق گھوسٹ سرکاری افسران وملازمین کی نشاندہی کرنے والی محکمہ خزانہ کی ٹاسک فورس نے تمام اضلاع کے افسران واہلکاران (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
کاریکارڈجانچ پڑتال کے بعد رپورٹس حکومت کوبھجوائیں‘ ذرائع کے مطابق گھوسٹ افسران واہلکاران کی زیادہ ترتعدادجنوبی پنجاب کے سرکاری محکمہ جات میں تعینات ہے اورگھوسٹ سرکاری افسران و ملازمین کاتعلق محکمہ تعلیم‘ ریونیو‘ رجسٹری برانچز‘ پولیس‘ انہار‘ بلدیہ‘ لائیوسٹاک‘ زراعت‘ صحت‘ ہاسپٹلز ودیگرمحکموں میں ہیں‘ اس سلسلہ میں حکومت نے ان گھوسٹ سرکاری افسرا ن واہلکاران کے خلاف مقدمات کااندراج اورسرکاری خزانے سے وصول کردہ رقوم بھی واپس لینے کافیصلہ کیاہے۔
انکشاف