رحیم یارخان:چوری کی11وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

       رحیم یارخان:چوری کی11وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 11 وارداتیں‘ ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل اور مویشی چرا کر فرار‘ مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج۔تفصیل (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کے مطابق چوری کی پہلی واردات خانپور کے رہائشی محمد ساجد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 93 ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات اور موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات حیات لاڑ کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد فیاض وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون چرا لیے‘ تیسری واردات گوٹھ امین کے رہائشی اسرار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 6 لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹس اور انورٹر چرا لیا‘ چوتھی واردات چک 111 پی شرقی کے رہائشی محمد عثمان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات سخی سرور کالونی کے رہائشی عامر حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چھٹی واردات حق ٹاؤن کے رہائشی ابوبکر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ ساتویں واردات موضع سمکہ کے رہائشی محمد عمران کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد حسنین وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات موضع چوہدری کے رہائشی حسین بخش کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان حسنین وغیرہ نے 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محمد اسامہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد عمران وغیرہ نے 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیا‘ دسویں واردات حیات لاڑ کے رہائشی محمد آصف کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان رفیق احمد وغیرہ نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ گیارہویں واردات بخشہ آباد کے رہائشی ملک حسنین کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان امتیاز احمد وغیرہ نے 79 ہزار مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرارہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -