خانیوال:آل بیکس ٹیچر ایسوسی ایشن کے  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

      خانیوال:آل بیکس ٹیچر ایسوسی ایشن کے  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)   آخری سانس تک اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھیں  گے،25 سال سے ظلم کی چکی میں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 پسنے والے اور حقوق سے محروم رہنے والے ٹیچرز آل بیکس ٹیچرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ پنجاب کے آخری ضلع سے کسی خاتون کا خانیوال آنا اس بات کی ثبوت ہے کہ حکومت جان لے اب بیکس ٹیچرز جاگ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل بیکس ٹیچرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شاہین خان،لاہور کی صدر آل بیکس ٹیچرز ایسوسی ایشن پاکستان سیدہ ریحانہ نقوی،میڈم رفعت اسلم صدر فیصل آباد،ثناء اللہ مرکزی سینئر راہنما،فنانس سیکرٹری پنجاب خواجہ خالد،طاہرہ کلثوم آف رحیم یار خان، صدر ضلع بہاولنگر محمد اشرف،ضلع لودھراں کے صدر سعید احمد، جنرل سیکرٹری صفیہ پروین، آمنہ بی بی، سعدیہ بی بی آف سرگودھا،عشرت پروین صدر جہلم و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال منعقدہ آل بیکس ٹیچر ایسوسی ایشن پاکستان ضلع خانیوال کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آخری سانس تک اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔ 25 سال سے ظلم کی چکی میں پسنے والے اور حقوق سے محروم رہنے والے ٹیچرز آل بیکس ٹیچرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ ٹیچرز کو باہمت ہونا چاہئے استاد قوم کے محسن ہیں خواتین ٹیچرز کا گھروں سے نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہمارا اساتذہ پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہمیں اپنے حقوق کی لڑنے کیلئے آج گھروں سے نکلنا پڑا ہے۔ بیکس سکولز کو 2018 سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا لیکن ہم تمام اساتذہ کے باہنی اتفاق سے آج پورے ملک میں ہمارے سکولز کی پہچان بن چکی ہے۔بعد ازاں مرکزی صدر آل بیکس ٹیچر ایسوسی ایشن پاکستان مظاہرحسین عرفانی پنجاب نے نومنتخب عہدیداران صدر ڈاکٹر شاہین خان،جنرل سیکرٹری حکیم محبوب عالم، فنانس سیکرٹری خواجہ خالد، ضلع خانیوال جنرل سیکرٹری شمائلہ اقبا ل،فنانس سیکرٹری عبدالجبار، سیکرٹری اطلاعات و نشریات مس پروین اختر،نائب صدر عمر حیات،نائب صدر افتخار،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ،اللہ رکھی سینئر نائب صدر،نصرت اقبال،میڈم شازیہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، آسیہ پروین،الطاف حسین،،ضلع مظفر گڑھ کے صدر ڈاکٹر شیر محمد، مس ارم،فنانس سید یوسف شاہ، محمد الیاس آف چشتیاں، اشرف صادق بہاولنگر، مسرت پروین آف لیہ،نسرین اختر آف بہاولپور، زیب النساء، بہاولپور، تنویر احمد بستی ملوک ودیگر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف برداری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -