مذہب کے نام پر امن خراب کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے: ایڈیشنل آئی جی 

مذہب کے نام پر امن خراب کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے: ایڈیشنل آئی جی 

  

 ملتان (وقائع نگار)  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں مزہبی رواداری اور برداشت کا سبق دیتا ہے کسی بھی معاشرے میں شہریوں کو مذہبی آزادی دیکر مخلتف مسالک میں مثالی تعلقات کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس کے کندھوں پر اسی طرز کے امن و امان کے قیام کی زمہ داری عائد ہے جس کو نبھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 گے۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مذہب کے نام پر امن خراب کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں منعقدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں پولیس افسران اور امن کمیٹیوں کی مشترکہ وڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنوبی پنجاب میں محرم الحرام کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا.ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب  انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی اور پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز اس ضمن میں ایک ٹیم کے طور پر قیام امن کیلئے سرگرم عمل ہونگی۔انعام غنی نے کہا کہ ضلعی پولیس سربراہان کو محرم سے قبل جرائم پیشہ افراد اور شدت پسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر متوقع صورتحال سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اشتعال انگیز مواد اور تقاریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی جبکہ وال چاکنگ اور سوشل میڈیا کا منفی استعمال بھی روکا جائے گا۔انعام غنی نے کہا کہ محرم الحرام کے حساس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ارکان سے پولیس بھرپور رابطہ اور تعاون یقینی بنائے گی تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو رونماء ہونے سے روکا جاسکے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل انعام غنی نے کہا کہ وہ پولیس کے سکیورٹی انتظامات کی ازخود چیکنگ کیلئے اضلاع میں جائیں گے اور جوانوں سے ملاقات بھی کرینگے۔اس موقع پر محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -