محکمہ وائلڈ لائف،بٹیر شکار پر پابندی،  سابقہ لائسنس بھی منسوخ، ٹیمیں الرٹ

محکمہ وائلڈ لائف،بٹیر شکار پر پابندی،  سابقہ لائسنس بھی منسوخ، ٹیمیں الرٹ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر شکاریات کی سربراہی میں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 ہونیوالی میٹنگ کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ بٹیر کے شکار پرفوری پابندی عائدکردی جائے اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر لاہورنے لیٹرنمبر931/DGW&P/MGT2020مورخہ13 اگست کے ذریعے پنجاب بھرکے تما م اضلاع میں وائلڈ لائف افسران کوہدایات جاری کی ہیں کہ بٹیر کے شکارکے لائسنس پرپابندی عائدکردی گئی ہے اورتما م سابقہ لائسنس منسوخ کردیئے گئے اس حوالے سے تمام افسران بٹیرکے شکارکرنیوالوں کاتعاقب کریں اوران کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپورزاہد علی نے بہاولپورڈویژن بھرمیں بیٹر کاشکار کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

ٹیمیں الرٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -