پاک گیٹ اور ممتاز آباد میں چھاپے، نان  رجسٹرڈ میڈیسن برآمد،مقدمات درج

  پاک گیٹ اور ممتاز آباد میں چھاپے، نان  رجسٹرڈ میڈیسن برآمد،مقدمات درج

  

ملتان (وقائع نگار) ڈرگ ٹاسک فورس نے پاک گیٹ اور ممتاز آباد کے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 علاقے سے چھاپہ مار کر دو ملزمان سے  بغیر رجسٹرڈ بھاری مقدار میں نیند اوور گولیاں (.0.5 xanax) برآمد کرلیں ہیں۔جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے  تفتیش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ کنٹرولر اسد ابرار کی سربراہی میں گزشتہ روز  ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود اور ڈرگ انسپکٹر جنید محمود سناواں نے خصوصی اطلاع پر تھانہ پاک گیٹ اور ممتاز آباد کے علاقے میں چھاپہ مارا۔جہاں سے ان رجسٹرڈ تین ہزار چار سو نیند اوور (xanax.0.5) گولیاں پکڑ لیں۔جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔ڈرگ ٹاسک فورس نے مذکورہ تمام ادویات کو قبضے میں لیا۔اور انکو  نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے ہیں۔پولیس نے  ڈرگ فورس کے استغاثہ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

مقدمات درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -