حساس شہروں میں 8تا10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی، شرپسندوں پر کڑی نظر

      حساس شہروں میں 8تا10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی، شرپسندوں پر کڑی نظر

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے سیکورٹی کے فول (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کاپلان ترتیب دیناشروع کردیا‘ ذرائع کے مطابق رحیم یارخان سمیت بعض انتہائی حساس قراردئیے گئے شہروں میں 8تا10محرم تک موبائل فون کے استعمال اورڈبل سواری پرپابندی کاامکا ن ہے‘ بی کیٹگری کے شہروں میں 9تا10محرم کوڈبل سواری اورموبائل فون سروس جام کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے‘ علاوہ ازیں ضلع بھرمیں دفعہ144نافذبھی کی جاسکتی ہے جس کے تحت پانچ یاپانچ سے زائدافرادکے جمع ہونے‘ نفرت انگیزموادکی تشہیرجس میں کسی بھی فرقے‘ مذہب یافردکی دل آزاری ہو‘ جذبات مجروح ہوں ان پرمکمل پابندی ہوگی اسلحہ کی نمائش‘ آتشیں ہتھیار‘ لاٹھیوں‘ ڈنڈوں‘ چاقو‘ خنجر‘ نیزوں‘ برچھی لانے یالہرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

کڑی نظر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -