چوک سرور شہیدتا رنگ پور رو ڈ سے تجاوزات کا صفایا، راستے بحال، شہری خوش

چوک سرور شہیدتا رنگ پور رو ڈ سے تجاوزات کا صفایا، راستے بحال، شہری خوش

  

 چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر)  چوک سرور شہید میں تعینات ہو نے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 والے نئے ایس ایچ او جاوید اقبال نے چوک سرور شہید تا رنگ پورروڈ پر عرصہ دراز سے قائم پھٹے ریڑ ھیاں اور رکشے ہٹوا کر سڑک بحال کردی واضح رہے کہ یوں تو چوک سرور شہید کی چاروں سڑکوں پر ہی تجاوزات کی بھر مار ہے لیکن رنگ پور روڈ کوتجاوزات اور رکشہ مافیا نے مکمل طور پر بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال جا نے والی ایمبولینس کو بھی گذرنے میں شدید دشواری کا سامنا تھاجس پر ایس ایچ او جاوید اقبال نے ایکشن لیتے ہو ئے سڑک کو خالی کرایا اور غریب لو گوں کے کارو بار بھی متاثر نہیں ہو ئے اس سے پہلے یہ کا م کلیم اللہ گاڈی ایس ایچ او نے کیا تھا۔   

شہری خوش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -