محرم میں تمام مکاتب فکر ملکر سازشوں کو ناکام بنائیں،عبدالخبیر آزاد

   محرم میں تمام مکاتب فکر ملکر سازشوں کو ناکام بنائیں،عبدالخبیر آزاد

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)سفیر امن خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر اتحاد بین المسلمین کا ثبوت دیتے ہو ئے اسلام (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

و پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں شہدائے کربلا کی دین اسلام کی بقا ء  کے لئے دی گئی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا حکومت و انتظامی اداروں کی جانب سے ماہ محرم الحر ام کے ایام میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر ملک خاور حسنین بھٹہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کے دوران کیا دریں اثناء  مولانا عبد الخبیر آزاد نے مختلف مکاتب فکر کے علماء  کرام کے ہمراہ قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کا بھی وزٹ کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، تحفظ عزاداری حضرت امام حسین? کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا کہ ملتان اولیاء  اللہ کی دھرتی ہے اور اس اولیاء  اللہ کی دھرتی پر تمام مکاتب فکر و شعبہ ہائے سے وابستہ افراد ماہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں اتحاد بین المسلمین کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر پیر مولانا مسعود قاسم قاسمی، پیر محمد حسین شاہ جمالی، سید عبد البصیر آزاد، مولانا عبد الطیف، مفتی مبشر احمد نظامی، مولانا محمد امین نعیم، مولانا سردار محمد خان ل?غاری، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، شجر عباس کھوکھر، پیر محمد بلال نقشبندی، ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عبد الستار نیازی، میاں ڈاکٹر اجمل عباس، مولانا محمد عباس غازی، قاری علی حسن، کاشف عباس، مختیار احمد (اوقاف لاہور) ملک میثم علی بھٹہ بھی موجود تھے مولانا عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ محراب و منبر سے ایسی کوئی بات نہ کی جائے کہ کسی کی دل آزاری ہو آج وقت متحد ہو نے کا ہے اسلام و پاکستان دشمن صیہونی قوتیں دین اسلام کے خلاف مذموم سازشوں میں دن رات مصروف ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

عبدالخبیر آزاد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -