محرم الحرام، ڈویژنل امن کمیٹی کا کمشنر آفس میں ویڈیو لنک اجلاس

   محرم الحرام، ڈویژنل امن کمیٹی کا کمشنر آفس میں ویڈیو لنک اجلاس

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل امن کمیٹی کا محرم الحرام کے انتظامات بارے کمشنر آفس بہاول پور میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 کی صدارت لاہور سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ بہاول پور سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان، کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری، آر پی او بہاول پور زبیر احمد دریشک،ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خان سیال، ڈی پی او صہیب اشرف، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں علی شہزاد، ڈی پی او رحیم یارخاں منتظر مہدی، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر شعیب جدون، ڈی پی او بہاول نگرسمیت ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین بشمول مولانا عبدالرزاق شائق، حافظ محمد یونس، مولانا حبیب الرحمن اختر، ملک اللہ بخش کلیار، احسان راحت، پروفیسر مظفر علی ظفر، سید حسنین عسکری، سید صلاح الدین جیلانی، میاں سیف اللہ سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔ ویڈیو لنک اجلاس میں یوم عاشور کے جلوس و مجالس کے انتظامات، فول پروف سکیورٹی اور کورونا وائرس سے تحفظ کے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں یوم عاشور کے طے شدہ514جلوس اور1409مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران4ہزار 68پولیس و سکیورٹی اداروں کے اہلکار اور3800رضا کار فرائض انجام دیں گے۔ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین نے طے شدہ مجالس و جلوس کے اوقات کار، مقررہ روٹ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -