صوبہ، مرکز ملتان کے ایجنڈے پر تمام سرائیکی جماعتیں متفق،ظہور دھریجہ 

      صوبہ، مرکز ملتان کے ایجنڈے پر تمام سرائیکی جماعتیں متفق،ظہور دھریجہ 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبے کا مرکز ملتان کو نہ بنایا گیا تو وسیب بکھر جائے گا، سول سیکرٹریٹ کو مسترد کرتے ہیں، صوبہ سرائیکستان اور مرکز ملتان کے ایجنڈے پر تمام (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

سرائیکی جماعتیں متفق ہیں،صوبہ جنوبی، صوبہ ملتان اور صوبہ بہاولپور کا نعرہ لگانے والے وسیب کے غدار ہیں۔ صوبہ ملتان ریلیوں کی نہیں بلکہ صوبہ سرائیکستان کے لئے بہت بڑے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ حکومت وسیب کو تقسیم کرنے کے سازشی منصوبے سے باز رہے ورنہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ اور پاکستان قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی رب نواز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف سرائیکی شاعر حافظ خدا بخش واقف ملتانی، عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ حاجی غلام فرید کنیرہ و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے وسیب میں سرائیکستان یکجہتی کانفرنسیں منعقدکریں گے اور میانوالی، بھکر، ٹانک، ڈی آئی خان، جھنگ اور خوشاب سمیت 23 اضلاع پر مشتمل صوبہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسیب میں تفریق پیدا کرنے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور بہت جلد عمران خان کی وسیب دشمن پالیسیوں کے خلاف وائٹ پیپر شائع کریں گے، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے وعدہ خلافی کو یوٹرن کا نام دے دیا ہے جو کہ خدا کے قہر کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سو دن میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا مگر یوٹرن لے کر سول سیکرٹریٹ بنایا جو کہ متنازعہ ترین شکل اختیار کر چکا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے مگر وہ ترقی یافتہ علاقوں کو مزید ترقی دے رہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ لاہور سب کچھ کھا گیا ہے، اب چھوٹے شہروں کو ترقی دی جائے گی مگر اپنی بات سے یوٹرن لے کر عمران خان نے لاہور میں پچاس ہزار ارب روپے کے سرمائے سے نیا لاہور بسانے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنائیں گے اور مسلم مشاہیر کو احترام دیا جائے گا مگر یوٹرن لے کر عمران خان حکومت نے لاہور میں مسلمانوں کے قاتل رنجیت سنگھ کا مجسمہ بنا دیا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ بنگالی ہمارے بھائی ہیں، ان کو شہریت دیں گے مگر بنگالیوں کی بجائے ملک میں افغانیوں کے دھڑا دھڑ شناختی کارڈ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب، صوبہ ملتان اور صوبہ بہاولپور کا نعرہ لگانے والے وسیب کے غدار ہیں اور وہ اسٹیبلشمنٹ کے سازشی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 

ظہور دھریجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -