شادی تقریب میں ڈانس پارٹی قوانین نظرانداز کرنے پر دلہا گرفتار

  شادی تقریب میں ڈانس پارٹی قوانین نظرانداز کرنے پر دلہا گرفتار

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)شادی کی ڈانس پارٹی سوشل میڈیا پر لائیو دکھانے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 والا دولہا گرفتار, مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں ڈانس پارٹی  کا اہتمام کیا گیا اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی اور اس پارٹی کو سوشل میڈیا پر لائیو دکھایا گیا,میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے نوٹس لیتے ہوئے دلہا اسماعیل کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ تھانہ محمود کوٹ عمران کھاڑک نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا اسماعیل کو نکاح سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔دلہا کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ اور شادی فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دولہا کو حولات بند کردیا گیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -