وہاڑی،شہریوں کیساتھ دھوکہ  میپکو کیخلاف رٹ پٹیشن دائر

  وہاڑی،شہریوں کیساتھ دھوکہ  میپکو کیخلاف رٹ پٹیشن دائر

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)واپڈا حکام نے عوام کو مبینہ طور پر کروڑوں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 روپے کا ٹیکا،گزشتہ ماہ چالیس دن کہ ریڈنگ بلوں میں ڈال،متاثرین نیانصاف کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی واقعات کے مطابق معروف قانون دان مہر زبیر رسول سرگانہ نے اپنے چیمبر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام نے بددیانتی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے بجلی بلوں میں اربوں روپے کی بدعنوانی کی ہے حالیہ بلوں میں گزشتہ بلوں کے حساب ریڈنگ کرنے کی تاریخ5اگست لکھی گئی ہے جبکہ واپڈا میٹر ریڈر میٹر کی جو تصویر آن لائن محکمہ کو بھیجتا ہے اور وہی تصویر بلوں پر چسپاں ہوتی ہے اس تصویر میں واضع طور پر ریڈنگ کی تاریخ 13لکھی پائی ہے واپڈا حکام نے عوام کے ساتھ کروڑوں اربوں روپے کا دھوکہ کیا ہے کئی دنوں کی زیادہ ریڈنگ ڈالنے سے عوام پریشانی کا شکار ہے شہریوں کو چاہئیے کہ وہ بل بھرنے کی بجائے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرکے واپڈا کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے واپڈا کی بدعنوانیوں کا نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بعد ازاں مہر زبیر رسول سرگانہ نے سیشن کورٹ عدالت میں ایس ای میپکو اور متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی ہے۔

دائر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -