جرنلسٹ وفد کی صاحبزادہ سلطان فیاض  الحسن سروری سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

  جرنلسٹ وفد کی صاحبزادہ سلطان فیاض  الحسن سروری سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

  

خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)عالمی سکالرپیر صاحبزاہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری چئیرمین حضرت سلطان باہوٹرسٹ نے کہا ہے کہ صوفیاء کرام نے برصغیر (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

پاک و ہندمیں اسلامی تعلیمات کو فروغ دیاا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئر ورکنگ جرنلسٹ فورم(ڈسڑکٹ پریس کلب) خانیوال کے صدر انجم بشیر احمد کی قیادت میں دورہ خانیوال کے دوارن ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں قلزم بشیر احمد،چوہدری عدنان سعید،چوہدری خالد محمود،سید شفقت علی شاہ،اظہر سہیل رانا جاوید مصطفی،مجتبی خان،چوہدری فیصل ارشد،محمد جاوید خان اور قیصر عباس شامل تھے۔پیر صاحبزاہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ کے مزارات رُشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کی بھلائی کا ذریعہ ہیں انسان کو صراط مستقیم پر چلنے میں بزرگان دین کی سیرت مشعل راہ ہے اولیاء کرام کے آستانے فیوض وبرکات کے سر چشمے ہیں۔اللّہ تعالیٰ کے نیک بندوں نے محبت اور خدمت کے ذریعے دین اسلام کو پھیلایا۔ آج انسانیت جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات ان کی تعلیمات پر عمل سے ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآنی تعلیمات اور سنتِ نبویؐ سے دوری ہماری ذلت اور رسوائی کا باعث ہے۔ انہوں بتایا کہ سلطان باہو ٹرسٹ نے نہ صرف ملک بلکے یورپ سمیت دنیا بھر میں دینی و دنیاوی تعلیمات کے لیے سینکڑوں ادارے قائم کئے ہیں۔جن میں خانیوال بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا سیرت النبی ؐ کامیاب زندگی کے لیے مشعل راہ ہے والدین اپنی اولاد کی تربیت سنتِ نبویؐ کی تعلیمات کی روشنی میں کریں۔اانہوں نے وفد کو دعوت دی کہ وہ 9 محرم الحرام کو سلطان باہو آکر حسینی کانفرنس میں شرکت کریں تو انہیں معلوم ہو گا کہ آستانہ سلطان باہو ترویج اسلام کے لیے کیا خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -