قادیانی اپنے کردار سے بدامنی پیدا کررہے ہیں:مولانا اقبال رشید

         قادیانی اپنے کردار سے بدامنی پیدا کررہے ہیں:مولانا اقبال رشید

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)جھکڑ امام شاہ میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی شرانگیزیوں اورمقدس  اوراق کو ریزہ ریزہ کرکے سڑکوں پر پھینکنے کی توہین کے خلاف جے یو آئی ڈیرہ(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 غازیخان کے زیرِ اہتمام تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی تحریک ختم نبوت کے حوالے سے مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا اقبال رشید نے جھکڑ امام شاہ کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے قادیانیت کی فتنہ پردازیوں سے آگاہ کیا کہ کس طرح قادیانی اپنے کردار سے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسلامی شعائر کو استعمال کرکے قوم میں اشتعال پیدا کررہے ہیں تحفظِ قرآن و ختمِ نبوت کے لیے تمام جماعتیں متفق و متحد ہیں فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیاں ڈیرہ کے گردونواح میں بڑھ رہی ہیں حکومت آئین و قانون کے تحت انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماء شیخ عثمان فاروق نے آئینی حوالے سے قادیانیوں کی حیثیت سے کانفرنس کو آگاہ کیا مسلم لیگ (ن)میٹرو پولیٹن کے صدسید عبدالعلیم شاہ و ضلعی صدرمسلم لیگ (ن)ر مرزا تالپور نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ حکومت قادیانیت کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتی ہے اس لیے انتظامیہ مقامی سطح پر قادیانیت کے غیر آئینی اقدامات پر قانونی کاروائی کرئے اور کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کرئے آل پارٹیز کانفرنس میں سیدکاشف شاہ،فیصل لسکانی،ڈاکٹر یونس راج،ملک فیض نعمان،مولانا کامل مسعود،مولانا انیس اللہ نفیس،طارق علی کاکڑ، مولانا عبدالعزیز،عبدالعزیز چانڈیہ مو،لانا محمد اقبال ملک ابوبکر، ملک کریم نواز، انجینئر سجاد بلوچ،قاری ریاض جتوئی، سید عبدالروف شاہ بزدار، مولانا عبدالرحمان غفاری،سیداحسان اللہ شاہ ودیگر نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔

اقبال رشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -