فرائض میں غفلت، سابق ایس ایچ او تھانہ گگو کیخلاف مقدمہ 

  فرائض میں غفلت، سابق ایس ایچ او تھانہ گگو کیخلاف مقدمہ 

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)فرائض میں غفلت کے الزام میں سابق ایس ایچ او تھانہ گگو کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا مقدمہ ایس ڈی پی او کی مدعیت میں درج (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کیا گیا تفصیل کے مطابق مورخہ16اگست کو نواحی گاؤں 239۔ای بی میں واہلہ گروپ اور جٹ گروپ می شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی اطلاع بذریعہ وائرلیس ایس ایچ او گگو منڈی ارشد عباس کو دی گئی لیکن ایس ایچ او نے کوئی قانونی کاروائی نہ کی اور اس لڑائی کے طول پکڑنے پر اگلے روز فریقین میں دوبارہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں افضال واہلہ نامی شخص ہلاک ہو گیا ایس ڈی پی او شمس الدین کی طرف سے پولیس آ ڈر 2002کے تحت درج کروائے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایس ایچ او ایک روز قبل ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں قانونی کاروائی کرتا تو اگلے روزقتل کا واقعہ رونما نہ ہو تا۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -