چوک سرور شہید:ٹی ایچ کیو ہسپتال کا ٹیکنیشن غائب، لیبارٹری کو تالے

   چوک سرور شہید:ٹی ایچ کیو ہسپتال کا ٹیکنیشن غائب، لیبارٹری کو تالے

  

چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر)  چوک سرور شہید ٹی کیو ہسپتال کی لیبارٹری میں تعینات لیبارٹری ٹیکنیشن جعفر حسین گذشتہ چار روز قبل مبینہ طورپر ایک لڑکی کو بھگا کر لے گیا ہے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 اور اس نے نکاح بھی کر لیا ہے جس کی تصدیق ایم ایس اور دوسرے عملے نے بھی کر دی ہے لیکن باعث حیرت بات یہ ہے کہ گذشتہ چار روز سے لیبارٹری کو بھی تالا لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریض شدید پریشا نی کا شکار ہیں جبکہ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ضیا ء انجم کے مطا بق لیبارٹری ٹیکنیشن نے تین دن کی چھٹی لی تھی لیکن ابھی تک واپس نہیں آیا،شہریوں محمد امین، ذوہیب جمال،، ملک عا مر، صدا م حسین، نعمان شوکت، ظفر اقبال، ممتا ز علی، فرحان حمید و دیگر نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب فوری نو ٹس لینے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن تعینات کر نے کا مطا لبہ کیا ہے تا کہ آنے والے مریضوں کو پریشا نی سے بچایا جا سکے۔  چوک سرور شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال الٹرا ساؤنڈ مشین سے محروم،ڈیڑھ لاکھ آبادی والے شہر میں مریض پرائیویٹ ٹیسٹ کرانے پر مجبور، مشینیں خراب ہیں اعلی حکام کو کئی بار لکھ چکے ہیں لیکن نئی مشینیں نہیں دی گئی، ایم ایس ٹی ایچ کیو،تفصیل کے مطا بق چوک سرور شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گذشتہ دو ہفتوں سے لیبر روم اور لیڈی ڈاکٹر کے کمرے کی الٹرا ساؤنڈ مشینیں خراب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دیکھنے والی اور حیرت انگیز بات یہ ہیکہ ڈیڑھ لاکھ آبادی کیلئے بنا ئے گئے 50بیڈ کے ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ مشین نہ ہو نے پرافسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر ضیاء انجم نے اپنے موقف میں کہا کہ سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کو دو بار لیٹر لکھ چکے ہیں کہ الٹر ساؤنڈمشین خراب ہیں اور مر مت کر نے والی کمپنی نے بتا دیا ہے کہ وہ اب مرمت نہیں ہو سکتی لیکن اعلی حکام کی طرف سے ابھی تک نئی الٹر ساؤنڈ مشینیں نہیں بجھوائی گئی ہے ادھر شہریوں نے محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام سے فوری طور پر الٹرا ساؤنڈ مشین مہیا نہ کر نے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -